ابنا: ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے تسلیم کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن این ڈی اے کے دور حکومت کے مقابلے میں یو پی اے کے دور حکومت کے دوران غربت میں تیز رفتار سے کمی آئی ہے.کانگریس کے ترجمان راج ببر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہےمگر حالیہ دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہےاور ساتھ ہی یہ بھی سچ ہے کہ غربت کی شرح میں کمی آئی ہے.انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کی قیادت والے یو پی اے کے دور اقتدار کے دوران غربت کی شرح میں مسلسل کمی آئی ہے اور یہ 2004-05 کی 37 اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر 2011-12 میں یہ 21 اعشاریہ 9 فیصد پر آ گئی ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444705
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے تسلیم کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن این ڈی اے کے دور حکومت کے مقابلے میں یو پی اے کے دور حکومت کے دوران غربت میں تیز رفتار سے کمی آئی ہے.